وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف کل صوبائی اسمبلی کےاجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی جائےگی

بدھ 20 اکتوبر 2021 16:34

وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف کل صوبائی اسمبلی کےاجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی جائےگی
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2021ء) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے خلاف کل صوبائی اسمبلی کےاجلاس میں تحریک عدم اعتماد کی قرار داد پیش کی جائےگی۔وزیراعلیٰ  جام کمال خان کے خلاف بلوچستان عوامی پارٹی کے 11 اور دو اتحادی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے 3 اراکین سمیت 14 ناراض ارکان اسمبلی کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کیے جانے کے حوالے سے صوبائی اسمبلی کا اجلاس آج شام 4 چار بجے طلب کیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

ایجنڈے کے مطابق اجلاس کی کارروائی میں آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت وزیراعلیٰ   کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد پیش کرنے سے متعلق تحریک پیش کی جائے گی۔اسمبلی قواعد وضوابط کے مطابق اسپیکر تحریک پر 3 روز کے اندر رائے شماری کرانے کے پابند ہوں گے۔ ادھر وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے ناراض اور اپوزیشن اراکین کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ اپوزیشن کے چند ممبران اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے، ان کا اصل مقصد حکومت حاصل کرنا نہیں بلکہ بلوچستان کو تباہی کی طرف لے جانا ہے، مخالفین کو کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں