وزیر اعلیٰ بلو چستان نے وزیر اعلیٰ کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر نے والے بلو چستان عوامی پارٹی کے ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63-Aکے تحت نو ٹسز جا ری کر دئے

منگل 24 مئی 2022 00:03

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) بلو چستان عوامی پارٹی کے پار لیمانی لیڈر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے وزیر اعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر دستخط کر نے والے بلو چستان عوامی پارٹی کے سات ارکان کو آئین کے آرٹیکل 63-Aکے تحت نو ٹسز جا ری کر دیتے ہوئے تحریک عدم اعتماد فوری طوپر واپس لینے کی ہدایت کر دی ، پیر کو بی اے پی کے پار لیمانی لیڈر وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی جانب سے سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان جام کمال خان سمیت ارکان اسمبلی نوابز ادہ خالد مگسی ، میر ظہور احمد بلیدی، سر دار سر فراز ڈومکی، میر سلیم کھو سہ، میر عارف جان محمد حسنی، مٹھا خان کاکڑ کے نام لکھے گئے نو ٹس میں کہا ہے کہ 18مئی 2022 کو 14ارکان اسمبلی کے دستخطوں سے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا نو ٹس جمع کروایا گیا ہے جس میں انکا نام بھی ثبت ہے نو ٹس میں کہا گیا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی کی پار لیمانی پارٹی کا اجلاس پار لیمانی لیڈر میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت 22مئی کو منعقد ہوا جس میں 16اراکین اسمبلی بشمول پار لیمانی لیڈر شرکت کی ، اجلاس میں میر عبد القدوس کی قیادت بطور پا لیمانی لیڈر اور وزیر اعلیٰ بلو چستان پر بھر پور اعتماد کااظہار کیا گیانو ٹس میں کہا گیا ہے کہ بلو چستان عوامی پارٹی کے چند ارکان جن میں آپ بھی شامل ہیں کی جانب سے وزیر اعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے مجوزہ نوٹس پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا اور اسے عوامی مفاد اور آئین کے آرٹیکل 63-Aاور حال ہی میں سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے کئے گئے فیصلے کے خلاف قرار دیا گیا ، نو ٹس م یں کہا گیا ہے کہ پار لیمانی پارٹی نے کثرت رائے اور اجلاس میں موجود تمام اراکین نے متفقہ طورپر اس عمل کی مذمت کی اور اس حوالے سے آپ کو آئین کے آرٹیکل 63-Aکے تحت نو ٹس جا ری کر نے کا فیصلہ کیا ہے اس لئے آپ کو تاکید کی جاتی ہے کہ آپ وزیر اعلیٰ بلو چستان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے صوبائی اسمبلی سیکر ٹریٹ میں جمع کرائے گئے نو ٹس کو فوری طوپر واپس لیں اور اس حوالے سے اپنی وضاحت پار لیمانی پارٹی میں پیش کریں بصورت دیگر آپ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 63-Aاور سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی روشنی میں کار وائی عمل میں لائی جائے گی۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں