نیب بلوچستان میں کھلی کچہری کا انعقاد

جمعرات 28 مارچ 2024 23:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) چیئر مین نیب کی ہدایات کے مطابق نیب بلوچستان میں کھلی کچہری کا انعقادجمعرات کو کیا گیا جس میں شکایات کنندگان نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے کھلی کچہری کے دوران سائلین کو انفرادی طور پر سنا اور انکی شکایات موصول کیں۔ دوران گفتگو ڈائریکٹر جنرل نیب نے شکایات کنندگان کو نیب کے مینڈیٹ کے بارے میں آگاہ کیا اورانہیں نیب میں درخواست دینے کا طریقہ کار بتایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس امر کی وضاحت بھی کی کہ نیب گمنام اور فرضی شکایات پر عمل درآمد نہیں کرتا اور صرف ٹھوس شکایات جو نیب کے دائرہ کار میں آتی ہیں ان پر قانون کے مطابق کاروائی کی جاتی ہے۔ انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کیخلاف سرگرمِ عمل ہے اور بدعنوان عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ریاست کے وسائل اور قومی خزانے کو لوٹنے والوں کا احتساب ہر صورت ہو گا اور عوام الناس سے دھوکہ دہی کرنے والے عناصر بھی قانون کے کٹہرے میں لائے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل قومی احتساب بیورو (بلوچستان)اظہار احمد اعوان نیب بلوچستان میں منعقدہ کھلی کچہری کے دوران عوامی شکایات سُن رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں