ڈیرہ بگٹی،ایف سی اور حساس اداروں کی پیر کوہ میں کارروائی، 2 افرادگرفتار،4 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد

جمعرات 5 نومبر 2015 11:11

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 نومبر۔2015ء) ایف سی اور حساس اداروں نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیر کوہ میں کارروائی کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق خفیہ اطلاع پر پیرکوہ میں کارروائی کی گئی جس کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 4 کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ ایف سی نے دونوں ملزمان کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں