فائرنگ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ایران

مجرمان کیخلاف فیصلہ کن اقدامات کریں گے،گورنر سیستان بلوچستان

اتوار 28 جنوری 2024 13:15

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جنوری2024ء) سیکیورٹی معاون گورنر سیستان بلوچستان نے کہا ہے کہ سراوان میں پولیس فائرنگ کی تحقیقات کررہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیکیورٹی معاون گورنر سیستان بلوچستان نے کہاکہ زخمیوں کے مطابق فائرنگ کرنے والے 3 افراد تھے، متاثرین کے اہلخانہ اور پاکستانی عوام سے گہری ہمدردی ہے۔سیکیورٹی معاون کا مزید کہنا تھا کہ سیستان بلوچستان میں عدم تحفظ پیدا کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں