مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے، کشمیری رہنماوں اور کارکنوں کی جبری گمشدگیاں

بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے، صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خان خلجی کی یوم استحصال کے موقع پیغام

جمعہ 5 اگست 2022 12:23

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2022ء) صوبائی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی مبین خان خلجی نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر گذشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر بھارتی فوج کے محاصرے میں ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مودی سرکار نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت بدل کر معصوم کشمیریوں پر ظلم و ستم کر رہی ہے ان خیالات کا اظہارانہوں ںےیوم استحصال کشمیر کے موقع پر اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،صوبائی وزیر نے کہا کہ متنازع علاقے کی جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔

وزیرکشمیر کی آئینی حیثیت کی منسوخی کے فیصلے کے بعد ہزاروں کی تعداد میں کشمیری رہنماوں اور کارکنوں کی جبری گمشدگیاں بھارتی بربریت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کے ہاتھوں لاکھوں سے زائد کشمیری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جو کہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے بھی سوالیہ نشان ہے۔ صوبائی وزیر مزید کہا کہ عالمی برادری کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ کشمیریوں کے انسانی اور سیاسی حقوق کے لئے آواز بلند کریں انہوں نے کہا کہ پاکستا ن ہمیشہ کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی اور ان کی حق خودارادی کے ساتھ کھڑ ا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں، عالمی رہنماوں کی خاموشی ہندوستان کوکشمیر پر غیرقانونی قبضے اور مظالم کو جاری رکھنے کا جواز فراہم کررہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں