کوئٹہ، کچلاک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک

جمعہ 23 اگست 2019 16:56

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) کوئٹہ کے نواحی علا قہ کچلاک میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جمعہ کے روز کوئٹہ کے نواحی کے علا قے کچلاگ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے عماد نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس اطلا ع ملتے ہی جائے وقوع پر پہنچ گئی اور لا ش کو مقامی ہسپتال منتقل کیا ۔واردات کے بعد پولیس نے علا قے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلا ش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں