نوشکی لیویز کی کارروائی ، 2 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد

منگل 25 جنوری 2022 12:48

نوشکی لیویز کی  کارروائی ،  2 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد
کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) نوشکی لیویزنے کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے دالبندین سے چوری شدہ گاڑی برآمد  کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نوشکی میر غلام جان مینگل کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار نوشکی میر معظم علی جتوئی کی سربراہی میں کمانڈو لیویز فورس نوشکی نے دوران چیکنگ دالبندین سے چوری  ہونے والی گاڑی  برآمد کرکے 2ملز مان عبدالروف اورتیمور کو گرفتار کرکے قانونی کارروائی کے بعد چاغی انتظامیہ کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں