گورنر بلوچستان سے چیئرمین خدمت خلق فاؤنڈیشن سے ملاقات،ڈسٹرکٹ پشین میں گردوں کی ڈائیلاسز سنٹر قائم کرنیکا مطالبہ

پیر 22 جنوری 2018 21:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2018ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں نعمت اللہ ظہیر نے گورنر بلوچستان کو ڈسٹرکٹ پشین میں گردوں کی ڈائیلاسز سینٹر نہ ہونے کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گنجان آباد کے عامل ڈسٹرکٹ پشین میں گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کی تعداد کافی زیادہ ہے ،ڈسٹرکٹ کے دوردراز دیہاتوں اور علاقوں سے ڈائیلاسیز کیلئے گھنٹوں کا سفر طے کرکے کوئٹہ آتے ہیں جہاں غریب مریض بیماری کی حالت میں گھنٹوں گھنٹوں انتظار کرکے علاج کراتے ہیں جس نہ صرف مریضوں بلکہ علاقے کے عوام کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے گردوں کے مرض میں مبتلا متعدد مریض کئی برسوں سے کئی میلوں کا سفر طے کرکے کوئٹہ سے علاج کروارہے ہیں ڈی ایچ کیو پشین میں ڈائیلاسز سینٹر کے قیام سے پشین اور انکے ہمسایہ اضلاع قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ کے مریضوں کو بھی فائدہ ہوگا جس پر گورنر بلوچستان محمود خان اچکزئی نے کہا کہ انسانی خدمت کرنا ہم سب کا فرض ہے غریب عوام کی خدمت ہی انسانیت ہے عوام کو بہترین نظام زندگی فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے صوبائی حکومت تعلیم اور صحت سمیت دیگر شعبوں میں مزید بہتری کیلئے اقدامات کررہی ہے گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے نعمت اللہ ظہیر کی درخواست پر سیکرٹری صحت کو پشین میں ڈائیلاسز سینٹر کی قیام کیلئے نظر ثانی کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں