بلوچستان نیشنل پارٹی سیاسی کارکنوں کو اپنا سرمایہ سمجھتے ہیں ، میر اسد اللہ بلوچ

کارکنوں کے اشتراک کے بغیرکسی بھی تحریک کی کامیابی ممکن نہیں،سیکریٹری جنرل نیشنل پارٹی عوامی

منگل 23 جنوری 2018 22:17

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل سابق صوبائی وزیرٍ واجہ میر اسد اللہ بلوچ نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی میں کارکن ریڈ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ہم اپنے کارکنوں کو ہی اپنا سرمایہ سمجھتے ہیں باشعور سیاسی کارکنان کے اشتراک کے بغیر کسی بھی تحریک یا جدوجہد کی کامیابی ممکن نہیں بدلتی ہوئی مشکل اور کٹھن زدہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے سیاسی کاکنوں کو ہم وقت کمر بستہ ہوکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

بدقسمتی سے متوسط طبقہ ہی سرمایہ دارانظام کی اہم جزبن کر بلوچستان میں استحصال اور سیاسی یتیموں کا ٹولہ بن چکا ہے بی این پی (عوامی) بلوچستان میں سیاسی انتشار کے خاتمے اور ایک منظم سیاسی و جمہوری پلیٹ فارم کی حیثیت سے بلوچستانی عوام کی ترجمانی کرتی رہے گی۔

(جاری ہے)

بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے دروازے ہر اس سیاسی کارکن اور جماعتوں کیلئے کھلے ہیں جن کے منشور بلوچستان اور بلوچستانی عوام کے ترقی و خوشحالی کیلئے ہو اور اس ضمن میں آنے والے دور میں بی این پی (عوامی) ہر اس سیاسی جماعت سے اتحاد اور یکجہتی کیلئے تیار اور ان کے شانہ بشانہ جمہوری عمل میں جدوجہد کرتی رہے گی جو ذاتی و گروہی مفادات سے ہٹ کر بلوچستان کی ترقی وبلوچستانی عوام کے اجتماعی مفادات کیلئے ہو ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر بی این پی (عوامی) لسبیلہ کے نمائندہ وفد جن میں ضلعی آرگنائزر کے بی مگسی،میر انور گشکوری،میر قدرت اللہ ریکی ،اکبر آسکانی ،حبیب جالب بلوچ،محمد اسحاق ریکی ،ہدایت اللہ مینگل ودیگر سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ بی این پی (عوامی) ضلع لسبیلہ میں ایک مقبول ترین پارٹی کی حیثیت سے اپنے وجود رکھتی ہیں بی این پی (عوامی) حب کے زیر اہتمام ایک تربیتی نشست ورکرکانفرنس بعنوان امیر صوبہ بلوچستان کے اصل وارث دووقت کی روٹی کیلئے محتاج کیوں ۔

پروگرام کو حتمی شکل دینے اور باقاعدہ تاریخ کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا جس کیلئے کاکن اپنی تیاری جاری رکھیں جس میں بی این پی (عوامی) کے نمائندہ وفد کے بے حد اسرار پر بی این پی (عوامی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل واجہ میر اسد اللہ بلوچ سمیت دیگر مرکزی قائدین شرکت کرینگے ۔میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ کارکن اپنی صفوں میں اتحاد یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ذاتی و گروی مفادات سے بالاتر ہوکر اپنی جد وجہد جاری رکھیں ۔بلوچستان میں بی این پی (عوامی) کے مقبولیت اور ان کی جڑیں مضبوط ہوچکی ہیں اور آنے والا دور انشاء اللہ بی این پی کا ہی ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں