صحت کے شعبے کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر

جمعہ 23 فروری 2018 19:43

کوئٹہ ۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2018ء) سیکریٹری صحت صالح محمد ناصر نے کہا کہ محکمہ ہذا میں اصلاحتی پروگرام کے تحت اقدامات کو ہر صورت عملی جامع پہنایا جائیگا تاکہ اس کے ثمرات سے عوام کو مستفید کیا جاسکے یہ بات انہوں نے بلوچستان میںجاری و رٹیکل پروگرامز سے متعلق دی جانے والی بریفنگکے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔

اس موقع پر ایڈیشنل سیکریٹری صحت عبدالرؤف بلوچ تمام و رٹیکل پروگرامز کے سربراہان سمیت متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں تمام ورٹیکل پروگرامز کے سربراہوں نے اپنے پروگرامز کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور انہیں آئندہ کے پروگرام کے حوالے سے اقدامات ان پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ سیکریٹری صحت نے اس موقع پر تمام ورٹیکل پروگرامز کے سربراہوں کو مزید اقدامات اٹھانے کی ہدایات کیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہاکہ صحت کے شعبے کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبہ کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کے جامع پروگرام پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ورٹیکل پروگرامز کی کامیابی کیلئے مشترکہ حکمت عملی اپنائی جائے تاکہ لوگوں کو بہترین طبی سہولیات انکی دہلیز پر میسر آسکیں- ۔بعد ازسیکریٹری صحت کو ایم ایس سول ہسپتال اور ایم ایس بی ایم سی ہسپتال نے تفصیلی بریفنگ دی ۔ اس موقع پر سیکریٹری صحت نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں اور خاص کر او پی ڈیز میں آنے والے مریضوں کو صحت کی بہترین سہولیات مہیا کی جائیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں