ہلال احمر کا مقصد شہرت نہیں ،مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت ہے،صوبائی سیکرٹری ڈاکٹرعمران خان

کوئٹہ چیمبرآف کامرس انسانیت کے خدمت گاروں کا ہرممکن ساتھ دینے کیلئے تیار ہے ، ہلال احمر صوبے میں خواتین کی سپورٹ کیلئے بھی منصوبے تشکیل دے، نائب صدر چیمبر آف کامرس محمد ایوب خلجی کی تجویز

ہفتہ 24 فروری 2018 18:51

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2018ء) ہلال احمر بلوچستان کے سیکرٹری ڈاکٹرعمران خان نے کہاہے کہ ہلال احمر کا مقصد شہرت نہیں مصیبت زدہ انسانیت کی خدمت ہے جس کاسلسلہ پاکستان سمیت 192ممالک میں جاری ہے ،کلائمٹ چینج کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھی جلد ہلال احمر کی جانب سے بلوچستان میں بھی کام شروع کیاجارہاہے ،جعفرآباد میں 4یونین کونسلز میں غریب خواتین کو مختلف شعبوں میں تربیت دینے کیلئے سرگرمیاں جاری ہیں،ریڈکریسنٹ کے پاس جتنے تربیت یافتہ رضا کار موجود ہیں وہ کسی اور کے پاس نہیں ،ملک کے دیگر صوبوں کی طرح بلوچستان میں بھی قدرتی آفات اور افسوسناک واقعات و حادثات کی صورت میں ہماری ٹیموں نے لوگوں کی بھرپور مدد کی ہے ۔

وہ ہفتے کو کوئٹہ چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری میں صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کیساتھ منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ایوان صنعت وتجارت کوئٹہ بلوچستان کے سینئر نائب صدر محمدایوب خلجی ،نائب صدر محمدطاہر خان اچکزئی ،فائونڈر ممبر حاجی نیاز محمد نانوجی ،بدرالدین کاکڑ، حاجی اختر کاکڑ سمیت دیگر نے ہلال احمر کی ٹیم کا استقبال کیا سیمینار سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد ایوب خلجی کاکہناتھاکہ ہم انسانیت کی خدمت کرنیوالوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں کیونکہ اس عمل سے قرب الٰہی نصیب ہوتا ہے ،مصیبت اور آفت زدہ لوگوں کی دل جوئی بھی ہوتی ہے ، ہمارے لئے ہر وہ شخص قابل صد احترام ہے جو انسانیت کی خدمت کیلئے میدان عمل میں ہے ،چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری انسانیت کی خدمت گاروں کا ہرممکن ساتھ دینے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے تجویز دی کہ آفت زدہ اور مصیبت میں مبتلا افراد کی مدد کیساتھ ساتھ ہلال احمر صوبے میں خواتین کو مختلف مدات میں سپورٹ کرنے کیلئے بھی منصوبے تشکیل دیں شہرت نہیں بلکہ انسانی خدمت انسان کو اعلیٰ مقام دلاتی ہے ہم امید کرتے ہیں کہ ریڈ کریسنٹ کی ٹیم پاک فوج کی طرح منفرد انداز میں آفت اور مصیبت زدہ افراد کی مدد کا فریضہ انجام دیں ۔

انہوں نے بھی کبھی مصیبت زدہ عوام کی خدمت کی تشہیر نہیں کی ہے۔اس موقع پر چیمبرآف کامرس کے دیگر ممبران نے بھی بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور تجاویز پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہلال احمر کو صوبے میں صحت ،تعلیم ،کھیل سمیت دیگر شعبوں میں بھی نوجوانوں کو سپورٹ کرناچاہیے کیونکہ بلوچستان کے حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہے یہاں نہ صرف افسوسناک واقعات اور حادثات رونما ہوتے ہیں بلکہ سیلاب اور زلزلے بھی صوبے کی عوام کی جانی اور مالی نقصانات کا موجب بنتے ہیں ۔

اس موقع پر سیکرٹری ہلال احمر ڈاکٹرعمران خان کاکہناتھاکہ ہمارے سیمینار کا مقصد صنعت وتجارت سے وابستہ افراد کے ساتھ رابطوں کے فقدان کو ختم کرناتھا ،ہمارے رضاکاروں نے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں رونما ہونے والے حادثات اور واقعات میں متاثرین کی مدد کی ہے بلکہ مختلف آفات میں بھی ہماری ٹیموں کاکام کسی سے پوشیدہ نہیں ،ہمارا نصب العین شہرت کا حصول نہیں بلکہ ہم انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہمارا کام انٹرنیشنل ریسرچ کی بنیاد پر ہواکرتاہے ،اس وقت ہلال احمر 192ممالک میں کام کررہاہے یہ وہ ممالک ہے جنہوں نے جینوا کنونشن پر دستخط کررکھے ہیں ،ہلال احمر کی جانب سے مصیبت زدہ افراد کی خدمت کیساتھ انہیں حادثات کے فوراًً بعدطبی امداد کے حوالے سے تربیت دینے کا سلسلہ جاری ہے ،اب تک 10ہزار افراد جن میں 5ہزار کے قریب خواتین بھی شامل ہیں کو ابتدائی طبی امداد سے متعلق تربیت دی گئی ہے، ہم آفت کی صورت میں خراب پانی کو صاف کرنے کے حوالے سے بھی کام کرتے ہیں ،کلائمٹ چینج کے حوالے سے بھی ہلال احمر جلد بلوچستان میں پروگرام شروع کرنے کیلئے کوشاں ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پہلے ہم ضرورت مندوں کو خوراکی اشیاء کی فراہمی کرتے تھے لیکن اب ہم انہیں نقد رقم دیتے ہیں تاکہ متاثرہ شخص اس رقم کو اس مد میں خرچ کرسکیں جس سے وہ زیادہ ضروری سمجھتا ہوں لیکن ہماری مالی مدد صرف ایک وقت کیلئے ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ جعفرآباد کے 4یونین کونسلز میں خواتین کیلئے سرگرمیاں شروع کردی گئی ہے جس کے مستقبل قریب میں مصیبت نتائج برآمد ہونگے ۔

اس سے قبل ہلال احمر کی ڈائریکٹر یوتھ افیئر روبینہ شاہوانی نے بھی سیمینار سے خطاب کیا اور کہاکہ جتنے تربیت یافتہ رضا کار ہلال احمر کے پاس ہے وہ کسی دوسری تنظیم کے پاس نہیں ،بلوچستان کے نوجوان باصلاحیت ہے لیکن ان کی صلاحیتوں سے فائدہ نہ اٹھانے کی خاص وجہ رابطوں اور مواقعوں کا فقدان ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم مختلف شعبوں میں نوجوانوں کوا ٓگے لانے کیلئے سپورٹ کررہے ہیں جبکہ صوبائی پروگرام منیجر ایوب خان نے ہلال احمر کے مختلف آپریشنز سے متعلق سیمینار کے شرکاء کو بریفنگ دی اور میڈیا اینڈ کمیونیکیشن آفیسر نصیب ملک نے ہلال احمر کے تاریخی پہلوئوں پر مفصل روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں