بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے،ملک عبدالولی کاکڑ

عوام نے پارٹی کو نجات دہندہ سیاسی قوت تسلیم کر لیا ہے، نفرت ‘ تعصب اور تنگ نظری کی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں

پیر 16 اپریل 2018 20:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے عوام نے پارٹی کو نجات دہندہ سیاسی قوت تسلیم کر لیا ہے نفرت ‘ تعصب اور تنگ نظری کی سیاست کا خاتمہ کر رہے ہیں اقوام کو آپس میں دست و گریباں کرنے والوں کی سازشیں ناکام بنا دیں گے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں میرزئی اڈا سے عبدالخالق کاکڑ کی سینکڑوں ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ ایڈووکیٹ ‘ مرکزی فنانس سیکرٹری ملک نصیر احمد شاہوانی ‘ مرکزی ہیومن رائٹس سیکرٹری موسیٰ بلوچ ‘غلام نبی مری ‘ جاوید بلوچ ‘ نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی نے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صلاح الدین مینگل ‘ ملک محی الدین لہڑی ‘ لقمان کاکڑ ‘ ڈاکٹر علی احمد قمبرانی ‘ حاجی باسط لہڑی ‘میر قاسم پرکانی‘ صاحبزادہ سیف اللہ ‘ رضا جان شاہی زئی ‘ کاول خان مری ‘دوست محمد بلوچ ‘ حمید لانگو ‘ گنیش راجپوت ‘ دلیپ کمار ‘ادریس پرکانی و دیگر موجود تھے مقررین نے شمولیت کرنے والوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ ضلع قلعہ عبداللہ میں پارٹی کو فعال اور متحرک بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے اور پارٹی کے فکر و فلسفے کو گھر گھر پہنچائیں گے مقررین نے کہا کہ بی این پی ہمیشہ بلوچ پشتون ‘ ہزارہ ‘ آباد کار ‘ بلوچستانیوں کی جماعت ہے ہم نے ہمیشہ تنگ نظری سے بالاتر ہو کر سیاست کی ترقی پسند روشن خیال قوم دوست سیاست کر رہے ہیں مقررین نے کہا کہ ملک عبدالعلی کاکڑ مرحوم نے ہمیشہ بلوچ پشتون اتحاد کے علمبردار رہے آج ہم بھی مثبت سیاست کو فروغ دے رہے ہیں پارٹی بلا رنگ و نسل قومیت مذہب اور فرقوں سے بالاتر ہو کر بلوچستان میں مضبوط ہوتی جا رہی ہے ہماری جدوجہد نفرت کے خاتمے کیلئے ہے اور ہم نے عملی سیاسی جدوجہد اور مثبت سیاست کر کے ثابت کیا کہ آج بلوچستان میں نفرت کو ختم کرنے میں کسی حد تک کامیاب ہوں گے آج تمام بلوچستانی عوام بی این پی و پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں تقویت حاصل کر رہی ہے بی این پی ہی نجات دہندہ سیاسی قوت و سیسہ پلائی دیوار بنتی جا رہی ہے ہم پارٹی کو مزید منظم و مضبوط بنائیں کیونکہ یہی پارٹی بلوچستانی عوام کے مسائل کو حل کریں گے حکمرانوں نے بڑے بڑے دعوے کئے جتنے بھی حکمران آئے انہوں نے عوام کی پسماندگی ‘ غربت ‘ افلاس کے سوا کچھ نہ دیا بلکہ اپنے ذاتی مفادات کو ترجیح دی شمولیتی پروگرام میں سیف اللہ خان کاکڑ ‘ تاج گل کاکڑ ‘ حکیم خان کاکڑ ‘ محمد اسلم کاکڑ ‘ محمد امین کاکڑ ‘ عبدالخالق کاکڑ ‘ کلیم اللہ کاکڑ ‘ عبدالرزاق کاکڑ ‘ محمود خان کاکڑ ‘ سیف اللہ کاکڑ ‘ برکت اللہ کاکڑ ‘ میروائس کاکڑ ‘ زین اللہ کاکڑ ‘ بلال احمد کاکڑ ‘ محمد عاصم کاکڑ ‘ مصطفی کاکڑ ‘ رفیع اللہ کاکڑ ‘ محمد حسین کاکڑ ‘ محمد صادق کاکڑ ‘ حکمت اللہ کاکڑ سمیت سینکڑوں افراد نے شمولیت اختیار کی ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں