تحریک انصاف بلوچستان نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیںوصول کرنی شروع کردیں

منگل 17 اپریل 2018 21:53

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف بلوچستان نے آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹ کیلئے امیدواروں سے درخواستیںوصول کرنی شروع کردی تفصیلات کے مطابق منگل کو پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے رہنمائوں قاسم خان سوری ، سردار خادم حسین وردگ،ملک فیصل دہواراور دیگر امیدواروں نے صوبائی الیکشن کواڈینیٹر کے پاس الیکشن ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کروادیں اس موقع پر امیدواروں کا کہنا تھا کہا کہ پانچ سالہ دور حکومت میں قوم پرستوں نے صوبے کیلئے ہم نے پہلے بھی قوم پرست جماعت کا بھر پور مقابلہ کیا اور آئندہ بھی کرینگے ،کوئٹہ شہر سمیت صوبے بھر کو لاوارث چھوڑ دیا گیا صوبائی دارالحکومت کوئٹہ انتہائی پسماندگی کا شکار ہوچکا ہے ہم کوئٹہ کو اس کی پرانی حالت میں بحال کرتے ہوئے بہترین میٹروپولیٹن سٹی بنائیں گے ،

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں