کوئٹہ،عوام مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ورغلانے والوں سے تنگ آچکے، اسما عیل لہڑی

ولائی کو عوام آزمائے ہوئے لو گوں کو مستر دکر کے اپنے حقیقی نمائندوں کو کامیاب کرائیں گے، حلقہ پی بی 30 سے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما

جمعہ 20 جولائی 2018 23:28

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کی حلقہ پی بی 30 کے امیدوار حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی نے کہا ہے کہ عوام مذہب اور قوم پرستی کے نام پر لو گوں کو ورغلانے والوں سے تنگ آچکے ہیں اس لئے تبدیلی چا ہتے ہیں 25 جولائی کو عوام آزمائے ہوئے لو گوں کو مستر دکر کے اپنے حقیقی نمائندوں کو کامیاب کرائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اپنے حلقہ کے مختلف علاقوں بلال کالونی اور غوث آباد سمیت دیگر علاقوں میں کارنر میٹنگ اور منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کر تے ہوئے کیا حاجی میر محمد اسما عیل لہڑی کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے حقیقی نمائندوںپر مشتمل پارٹی ہے اس پارٹی کے تمام امیدوار اور عہدیدار تعصب سے بالاتر ہو کر عوام کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر میدان میں اترے ہیں اور بی اے پی کے پلیٹ فارم سے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انہوںنے کہا ہے کہ ماضی میں بلوچستان سے کامیاب ہونیوالے نمائندوں نے ملک گیر پارٹیوں میں شمولیت کر کے صوبے کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوششیں کی لیکن وفاقی پارٹیوں نے اپنے منشور سے ہٹ کر بلوچستان کو نظرانداز کیا جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندہ اور لو گوں میں احساس محرومی بنا انہوں نے کہا ہے کہ25 کا سورج بی اے پی کی کامیابی کا نوید لے کر طلوع ہو گا ملک بھر کی طرح بلوچستان کے عوام بھی تبدیلی کے خواہاں ہے اب وہ قوم پرستی یا مذہب پرستی کے نعروں میں نہیں آئیں گے عوام حقیقی نمائندوں کو کامیاب کراکر ایوان میں بھیجے تاکہ وہ ان کے مسائل حل کر کے زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کر دیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں