بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں زیادہ قصور بلوچستان سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کا ہے، سعید احمد ہاشمی

ہفتہ 21 جولائی 2018 00:10

کوئٹہ۔20جولا ئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جولائی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے بانی سعید احمد ہاشمی نے کہا ہے کہ گزشتہ ستر سالوں سے لیکر اب تک بلوچستان کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں میں زیادہ قصور بلوچستان سے منتخب ہونے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بی اے پی لائیر فورم کے کوآرڈینیٹر ایڈوکیٹ امیر محمد خان ترین کی جانب سے ایک سو چار سے زائد وکلاء اور مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والے افراد سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر حاجی عطا اللہ لانگو،عبدالباری بڑیچ، سید اختر شاہ فضل محمد بڑیچ حاجی محمد ہاشم احسان اللہ خلجی خلیل الرحمان اور دیگر افراد نے بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا۔

(جاری ہے)

سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی کی تشکیل اچانک رونما ہونے والا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سوچ نے بیس پچیس سال قبل جنم لیا تھا جب ہم نے محسوس کیا کہ بلوچستان وفاقی سیاسی قیادت و جماعتوں کی ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی انہیں بلوچستان کے مسائل سمجھنے کی جستجو یا شوق ہے ۔سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ بلوچستان کے تو51 حلقوں میں سے 48 حلقوں سے بلوچستان عوامی پارٹی کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں اسی طرح قومی اسمبلی کے حلقوں میں بھی بی اے پی کے امیدوار حصہ لے رہے ہیں، سعید احمد ہاشمی نے کہا کہ سانحہ مستونگ کے بعد بی اے پی میں ضم ہونے والی جماعت بلوچستان متحدہ محاز کے جوانوں نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ان کے تدبر صبر و برداشت کو سراہتے ہیں سانحہ مستونگ کے شہداء کے ورثاء کو ویرانوں میں نہیں چھوڑیں گے سانحہ مستونگ کی تحقیقات کن پہلووں سے ہونی چاہئے اور آئندہ کا کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے اس کا فیصلہ 25 جوالائی کے بعد کریں گے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں