پولیس پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں برتے گی، ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ژوب ڈویژن نثار احمد خان تنوئی

بدھ 15 اگست 2018 23:56

کوئٹہ۔ 15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ژوب ڈویژن نثار احمد خان تنوئی نے کہاہے کہ پولیس اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی انجام دہی میں کوئی کوتاہی یا غفلت نہیں برتے گی ڈی آئی جی آفس لورالائی میں یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج کا دن ہمیں اس بات کادرس دیتا ہے کہ ہم اپنے فرائض بطریق احسن اور ایمانداری سے ادا کر یں اور خود احتسابی کے اصولوں پر کاربند رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس نے بڑی ہمت اور جوانمردی سے دہشت گردی کا مقابلہ کر کے علاقے میں امن بحال کیا ۔انہوں نے کہا کے 14اگست 1947کوبرصغیر دو حصوں میں تقسیم ہوا اور ایک الگ اورخود مختار مملکت وجود میں آئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کی تخلیق کو 71بر س گذرجا نے کے باوجود آج ہم جس موڑ پر کھڑے ہیں وہ سوچنے کا مقام ہے ۔ڈی آئی جی ژوب ڈویژن نے تقریب میں بی آر سی لورالائی کے طلبا ء کی جانب سے پیش کئے گئے ملی نغمے وتقاریر وغیرہ کو بے حد سراہا اور کہا کہ بی آر سی لورالائی کا تعلیمی معیار غیر معمولی کیونکہ وہاں اساتذہ انتہائی محنت اور لگن سے بچوں کی تر بیت اور رہنمائی کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ دیگر تعلیمی اداروں کو بھی بی آر سی تقلید کرنی چاہیے تاکہ صوبے میں تعلیمی معیار بہتر ہو جائے ۔

اس موقع پر ڈی آئی جی نثار احمد خان نے طلبا اور پولیس شہدا کے ورثا میں نقد انعامات بھی تقسیم کئے تقریب میںزونل کمانڈر بی سی جاوید زہری ، ڈی پی او لورالائی برکت حسین کھوسہ ،اے ڈی آئی جی عبدالمجید دستی اور بی آر سی لورالائی کے پروفیسر گل دار علی خان نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں