کوئٹہ،سنجدی میں کوئلہ کان سے مزید 2 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی

جمعرات 16 اگست 2018 19:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2018ء) کوئٹہ کے نواحی علاقے سنجدی میں کوئلہ کان سے مزید 2 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی سنجدی میں متاثرہ کوئلہ کان میں ریسکیو کا کام دوبارہ شروع کر دیا گیا، ریسکیو آپریشن کے دوران کان سے مزید 2 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں چیف انسپکٹر مائنز بلوچستان افتخار احمد کیمطابق سنجدی کی متاثرہ کوئلہ کان میں ریسکیو کا کام کان میں ملبے اور زہریلی گیس کی بھاری مقدار کی وجہ سے ایک روزقبل روک دیا گیا تھا ریسکیو کاکام دوبارہ شروع کیا گیا جس کے بعد سنجدی کی کوئلہ کان سے مزید 2 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئی،جبکہ متاثرہ کان میں حادثے کا شکار 5 کانکنوں کی لاشیں اب بھی اندر موجود ہیںچیف مائنز انسپکٹر کے مطابق سنجدی کان حادثہ میں 17کانکن جاں بحق ہوگئے تھے، متاثرہ کان سے 10 کانکنوں کی لاشیں پہلے ہی نکالی جاچکی ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں