حکومتی ادارے عوام کو سہولیات فراہم کرکے ان کی مشکلات میں کمی لائیں ، افسران عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں، صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی

منگل 18 ستمبر 2018 18:04

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا ہے کہ حکومتی ادارے عوام کو سہولیات فراہم کرکے ان کی مشکلات میں کمی لائیں۔ضلع چاغی میں آبنوشی، صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلقہ مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جائیں گے ،افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں کیونکہ ہم سب عوام کے خادم ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں ڈی سی آفس دالبندین میں ضلعی افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس موقع پر سردار زادہ میر عُمیر محمدحسنی، ڈپٹی کمشنر چاغی محمد قسیم خان کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر دالبندین کیپٹن ریٹائرڈ مہراللہ بادینی، ایس پی چاغی دوستین دشتی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد الیاس، ایم ایس پرنس فہد ہسپتال ڈاکٹر جمعہ بگٹی، ایکسیئن پی ایچ ای عبدالرؤف قمبرانی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر امان اللہ نوتیزئی سمیت سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے جنہوں نے کئی گھنٹوں طویل اجلاس میں اپنے اداروں کی کارکردگی، مسائل، ضروریات اور مسائل کے ممکنہ حل کے متعلق بریفنگ دی اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ میر محمدعارف محمدحسنی نے کہا کہ دالبندین، چاغی، نوکنڈی اور تفتان میں جہاں جہاں بجلی اور پانی دستیاب نہیں وہاں بجلی کے کھمبے اور پانی کے پائپ لائن بچھائے جائیں گے جبکہ پرنس فہد ہسپتال دالبندین میں ایمرجنسی سینٹر بمعہ تمام متعلقہ سہولیات، ٹراما سینٹر، گھٹ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے جنریٹرز، دالبندین میں سڑک کنارے درخت لگانے، تھانوں کی حالت بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات اٹھائے جائیں گے انہوں نے زور دے کر کہا کہ پرنس فہد اسپتال دالبندین کی حالت بہتر بنانا ان کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی میں کسی زخمی کو ہر ممکن علاج مل سکے اور بہت ضروری کیسز کے سوا کسی کو کوئٹہ جانے کی ضرورت نہ پڑے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں