عوام کو سابقہ حکومت کے دور کی ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کیا جائے، ایچ ڈی پی

منگل 25 ستمبر 2018 19:56

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں صوبائی حکومت سے کہا گیا کہ عوام کو سابقہ حکومت کے دور کی ترقیاتی اسکیموں کی تفصیلات سے آگاہ کر کے یہ بتایا جا ئے کہ سابقہ حکومت نے پورے صوبے میں کتنے ترقیاتی کام کئے ، کتنے نئے اسکول بنائے ،کتنے ہسپتال تعمیر کئے کن اضلاع میںبنیادی مراکز صحت بنائے گئے،کہاں اور کتنے میٹر سڑکوں کی تعمیر کی گئی ،کتنے پارکوںکا اضافہ کیا گیا ،سیاحت،تجارت اور کاروباری ترقی کیلئے کیا اقدامات اٹھائے گئے،تفصیلات معلوم ہونے سے عوام کو اصل حقائق کے بارے میں درست معلومات حاصل ہو سکتی ہیں اور یہ تصدیق بھی کی جا سکتی ہیںکہ کیاحقیقی معنوں میں عوامی نمائندئوں نے عوام کی ترقی کیلئے کوئی اقدام کیا ہے ،بیان میں کہا گیا کہ جس طرح کی کارکردگی رپورٹ سابقہ حکومت کے دور کے متعلق کیا جا رہا ہے کہ عوام کو ہر قسم کی معلومات دیکرنمائندئوں کی کارکردگی کے متعلق آگاہ کیا جا ئے اسی طرح موجودہ عوامی نمائندئے بھی پابند ہے کہ اپنی کارکردگی ہر سال عوام کے سامنے پیش کرکے یہ ثابت کریں کہ عوام نے جس طرح ان پر اعتماد کا اظہار کر کے انھیں حق نمائندگی دی ہیں عوامی نمائندئے بھی عوام کو تمام ترقیاتی و حکومتی اقدامات سے باخبر رکھ کر عوام کے معیار پر پورہ اتریں گے،بیان میں کہا گیا کہ کوئٹہ شہر میں سابقہ دور حکومت کے دوران کسی قسم کی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے جو کچھ ہو ا ہے وہ سارے عوام کے سامنے اور روز روشن کی طرح عیاں ہے ،کوئٹہ کے تعلیمی اداروں،مراکز صحت ہسپتالوں میںکسی قسم کی ترقی نہیں کی گئی ہے جبکہ کھیلوں کے میدانوں کی حالت زار سے ظاہر ہو رہا ہے کہ سابقہ عوامی نمائندوں کو کھیل کے شعبے سے کسی قسم کی دلچسپی نہیں رہی، بیان میں کہا گیا کہ ایک روائت رہی ہیںکہ عوام کو ہمیشہ ترقیاتی اسکیموں اور پروگراموں سے لا علم رکھا جاتا ہیں اس روائت کو ختم ہونا چاہے اس کے بعد ہر چھوٹی بڑی تبدیلی و اسکیم کے بابتعوام کو آگاہ کر کے نئی روایات کی بنیاد ڈالی جا ئے،اس عمل سے اسکیموں کی شفافیت کو بھی یقینی بنایا جا سکتا ہیں اور عوام کی براہراست ترقیاتی امور میں شرکت کو ممکن بنایا جا سکتا ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں