کسٹم کلکٹریٹ کوئٹہ کی کارروائیاں،سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ،ڈیرھ کروڑ مالیت کا ایرانی ڈیزل ،موبائل فون برآمد

منگل 25 ستمبر 2018 22:42

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) کسٹم کلیکٹریٹ کوئٹہ نے دو مختلف کاروائیوں میں اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ڈیرھ کروڑ مالیت کا ایرانی ڈیزل اور موبائل فون برآمد کر لئے ، تفصیلات کے مطابق منگل کو کسٹم حکام نے کولپور میں کاروائی کے دوران ایرانی ڈیز ل اسمگل کر نے کی کوشش ناکام بنا تے ہوئے 65ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل اور ایک 22وئیلر ٹرالر تحویل میں لے لیا جبکہ لک پاس چیک پوسٹ پر دوران چیکنگ مختلف کمپنیوں کی219موبائل فون بھی برآمد کر لے گئے کسٹم حکام کے مطابق برآمد شدہ اشیاء کی مالیت ڈیرھ کروڑ روپے ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں