کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی رہنماء رشید خان ناصر کا اسفندیار ولی کو فون،ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد

اتوار 21 اکتوبر 2018 22:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید خان ناصر نے پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کو فون کرکے ضمنی انتخابات پر مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا گزشتہ روز عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء رشید ناصر نے ضمنی انتخابات میں صوبائی حلقوں کی دو نشستوں پر عوامی نیشنل پارٹی کے نومنتخب رکن صوبائی اسمبلی ثمر ہارون بلور اور صلاح الدین خان مہمند کی کامیابی پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی کو فون کرکے مبارکباد اور اس موقع پر سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ اگر عام انتخابات میں اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت نہ ہوتی تو ضمنی انتخابات کی طرح عام انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کر لیتے عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کے حقوق کی ترجمان جماعت ہے اس موقع پر رشید ناصر نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا کے بھائی کو شکست دینا عوامی نیشنل پارٹی کی کامیابی ہے اور یہ کامیابی شہداء کے لہو اور عوامی نیشنل پارٹی کی مثبت سوچ ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں