کوئٹہ ، احتساب عدالت میں نجی کمپنی کے اسٹاک ایکسچینج میں کروڑوں کے فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت

پیر 22 اکتوبر 2018 22:25

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2018ء) احتساب عدالت کوئٹہ میں اسٹاک ایکسچینج فراڈ کیس برادز انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر بابر تحسین سمیت دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے استغاثہ کے مطابق احتساب عدالت میں نجی کمپنی کی اسٹاک ایکسچینج میں کروڑوں کے فراڈ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی برادز انٹرنیشنل کمپنی کے ڈائریکٹر بابر تحسین سمیت دیگر ملزمان جبکہ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر ریاض ترین عدالت میں پیش ہوئے سماعت کے دوران 3 گواہان کے بیانات قلمبند کر کے جرح مکمل کر لی گئی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی برادز انٹرنیشنل کمپنی پر عوام کے ساتھ دھوکہ دہی سے کروڑوں روپے کا فراڈ کرنے کا الزام ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں