عوام کی خدمت کیلئے حکومتی منصب کی ضرورت نہیں ،نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی

دوستوں کے تعاون سے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کو مثالی ادارہ بنائیں گے، چیئرمین بلوچستان پیس فورم

پیر 12 نومبر 2018 22:35

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 نومبر2018ء) بلوچستان پیس فورم کے چیئرمین نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی نے کہا ہے کہ عوام کی خدمت کیلئے حکومتی منصب کی ضرورت نہیں دوستوں کے تعاون سے شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال کو مثالی ادارہ بنائیں گے۔ ایک مہذب ،تعلیم یافتہ اور باوقار معاشرے کا قیام میری زندگی کا مقصد ہے ۔ گزشتہ روز سراوان ہائوس میں شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کو ہسپتال کے لیے بلوچستان پیس فورم کی جانب سے 60 ہزارسرنج عطیہ کرنے کے موقع پرخطاب کرتے ہوئے نوابزادہ لشکری رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں لوگوں کو درپیش مسائل میں کمی کیلئے مخیر حضرات ہمارا ساتھ دیں۔

نواب غوث بخش ہسپتال کو جدید آلات کی فراہمی سمیت کارڈ ک سینٹر کے قیام سے پسماندہ علاقہ کے لوگوں کو جہاں صحت کی بہترین سہولت میسر آئیں گی وہیں ہسپتال کے بجٹ پر سے بوجھ بھی کم ہوگا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ دوستوں کی صوبے میں کتب دوستی کے فروغ مستونگ ہسپتال کو جدید آلات کی فراہمی میں ہمارے ساتھ تعاون سے عوام کے مسائل میں روز بروز کمی آرہی ہے ۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال ڈاکٹر شفیع زہری کا کہنا تھا کہ نوا بزادہ لشکری رئیسانی کی کوششوں سے مستونگ ہسپتال کیلئے ایک کروڑ روپے کے طبی آلات کی خریداری سمیت کارڈک سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے ۔ بلوچستان پیس فورم کی جانب سے عطیہ کردہ سرنج سے آئندہ تین سالوں تک ہسپتال کو اپنے بجٹ سے سرنج خریدنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ ہسپتال میں کارڈ سینٹر قائم ہونے سے وہاں دل کے مریضوں کے وہ آپریشن ممکن ہونگے جو صوبے میں کہیں بھی نہیں ہورہے ہیں ۔ ڈاکٹر شفیع زہری کا کہنا تھا کہ نوابزادہ لشکری رئیسانی کا تعاون جاری رہا تو شہید نواب غوث بخش میموریل ہسپتال جلد بلوچستان کا ایک مثالی ادارہ بن کر ابھرے گا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں