کوئٹہ ،حلقہ پی بی26کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں تیزکردی گئی ہیں،رہنما جمعیت علماء اسلام

پیر 10 دسمبر 2018 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیراورحلقہ پی بی26کے نامزدامیدوارمولاناولی محمدترابی،ضلعی جنرل سیکر ٹری حاجی سازالدین،مولاناخدائے دوست،حاجی نورگل خلجی،حاجی عبدالصادق،سید عبدالواحدآغا،قاضی قاہراچکزئی،میراسحاق ذاکرشاہوانی اوررحیم الدین ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ حلقہ پی بی26کے ضمنی الیکشن کی تیاریاں تیزکردی گئی ہیں،اس سلسلے میںجمعہ کوتین بجے مرکزی الیکشن سیل دفترکاافتتاح کیاجائے گا،13دسمبرجمعرات کودن گیارہ بجے حلقے کے تمام علماء اورخطباء کااجلاس ہوگاجبکہ 14دسمبرجمعہ کوتین بجے قبائلی معتبرین اورزعماء کامشترکہ اجلاس ہوگاعلاقے کے عوام،علماء کرام،قبائلی عمائدین اوریونٹوںکے کارکنوں کوچاہیے کہ وہ انتخابی مہم تیزکریں، اس بارجمعیت کے امیدواربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے،کسی کودھاندلی کی اجازت نہیں دیں گے،ضمنی الیکشن کے موقع پرتمام یونٹوںکے ذمہ داران خدمات انجام دیں گے،دیگراپوزیشن جماعتوں سے بھی اعلی سطح پرمذاکرات جاری ہیں صوبہ خیبرپشتونخواکی طرح یہاں بھی اپوزیشن کی جانب سے ایک امیدوارکوسامنے لانے کی کوشش کریں گے اوربھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے انہوںنے کہاکہ گزشتہ الیکشن میں بھی ریکارڈدھاندلی کی گئی لیکن اس بارکسی کودھاندلی کرنے نہیں دیں گے،جمعیت کے امیدوارکی کامیابی یقینی ہے عوامی قوت سے جیت جائیں گے اوربلاتفریق عوام کی خدمت کریں گے،عوام مخلص اورایماندارشخص کو ووٹ دیںجوان کے مسائل حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں