کوئٹہ ، پشتونخوامیپ غیور پشتون ملت کی ترجمان سیاسی جماعت ہے،نصر اللہ خان زیرے

پیر 10 دسمبر 2018 23:46

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ خان زیرے نے ہزار گنجی سریاب علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام کلی اکا خیل آباد میں عوامی جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشتونخوامیپ غیور پشتون ملت کی ترجمان سیاسی جماعت ہے جس نے پشتونخوا وطن کی قومی وحدت،قومی تشخص کی بحالی ،قومی خودمختیار صوبے کے قیام اور وسائل پر کنٹرول حاصل کرنے ، پشتو زبان کی سرکاری زبان قرار دینے کیلئے جدوجہد کررہی ہیں۔

اس راہ میں خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی ،پارٹی رہنمائوں وکارکنوں نے تاریخی جدوجہد اور قربانیاں دی ہے۔ جرگے سے علاقائی سیکرٹری عبید اللہ بڑیچ، سید عبدالخالق آغا ،یونٹ سیکرٹری عبدالخالق آکا خیل ویگر نے خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پارٹی رہنمائوں دیگر شرکاء کے اعزاز میں یونٹ سیکرٹری کی جانب سے عشائیہ دیا گیا ۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی رہنمائوں نے کہا کہ پشتونخوامیپ نے حقیقی طور پر ہمیشہ اپنے عوام کی تمام مسائل ومشکلات کی بروقت نشاندہی کی ہے اور اس کے حل کیلئے اقدامات کیئے ہیں۔

اور 2دسمبر کو خان شہید برسی کے موقع پر کامیاب جلسہ نے یہ ثابت کردکھایا کہ عوام پشتونخوامیپ کے پروگرام سے اتفاق رکھتے ہیں مگر گزشتہ انتخابات میں پارٹی کو ایک سازش اور منصوبے کے تحت ہرایا گیا اور اپنے من پسند پارٹیوں اور افراد کو سلیکشن کے ذریعے لایا گیا ۔ آج ہمارے عوام اس بات کا اعتراف کیا ہے جن لوگوں کا لایا گیا وہ عوام کے حقیقی نمائندے نہیں بلکہ بوگس اور دھاندلی زدہ سلیکشن کے ذریعے لائیں گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں حلقہ پی بی5میں جتنے ترقیاتی کام ہوئے ہیں ان کی مثال نہیں ملتی سبزل روڈ ودگردنواح میں جو ترقیاتی کام ہوئے ہیں وہ ناقابل بیان ہیں ۔ اسی طرح تمام حلقے کے ہر علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے ہر شعبہ زندگی میں زبردست پیش رفت ہوئی ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں