کوئٹہ ، بلوچستان میں گیس پریشر کم ہونے کے وجہ سے لو گوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، آغا حسن ایڈووکیٹ

بلوچستان سے نکلنے والی گیس کوئٹہ کے شہریوں کو نہیں مل رہا،محکمہ سوئی سدرن گیس سردیوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے،مرکزی سیکرٹری اطلاعات بلوچستان نیشنل پارٹی

منگل 11 دسمبر 2018 22:59

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ورکن قومی اسمبلی آغا حسن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گیس پریشر کم ہونے کے وجہ سے لو گوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ سوئی سدرن گیس سردیوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے بلوچستان سے نکلنے والی گیس کوئٹہ کے شہریوں کو نہیں مل رہا اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جب بھی کوئٹہ، قلات، زیارت میں سردی کا موسم آتا ہے تو گیس پریشر کا مسئلہ درپیش ہو تا ہے محکمہ سوئی سدرن گیس اس مسئلے کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں کم پریشر کی وجہ سے حادثات بھی رونما ہو جا تے ہیں اور انسانی جانوں کا ضیاع بھی ایک طرف کوئٹہ کے شہری گیس کے بل ادا نہیں کر سکتے دوسری طرف محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی نے جان بوجھ کر گیس پریشر میں کمی کر کے لو گوں کے مشکلات میں اضافہ کر رہے ہیں کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلوچستان سے نکلنے والی گیس کوئٹہ اور دیگر علاقوں کو نہیں مل رہا ہے تا ہم پنجاب کے فیکٹروں کے لئے گیس ہر وقت دستیا ب ہو تی نہ گیس پریشر میں کمی ہو تی ہے اور نہ گیس کا کوئی مسئلہ رہا ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان میں گیس پریشر کم ہونے کے وجہ سے لو گوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ سوئی سدرن گیس سردیوں میں گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ فوری طور پر حل کیا جائے بلوچستان سے نکلنے والی گیس کوئٹہ کے شہریوں کو نہیں مل رہا اور پنجاب کو گیس پریشر کیساتھ مل رہا ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں