کوئٹہ، بغیر ہیلمٹ کسی بھی شہری کو پیٹرول نہیں ملے گا ، پیٹرول پمپ مالکان کو لیٹر ارسال

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:21

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ٹریفک پولیس نے کوئٹہ میں قائم پیٹرول پمپ مالکان کو لیٹر ارسال کر دیا کہ بغیر ہیلمٹ کسی بھی شہری کو پیٹرول نہیں ملے گا تا ہم پیٹرول پمپ مالکان نے ٹریفک پولیس کے احکامات ماننے سے انکار کر دیا کہا ہے کہ ٹریفک پولیس گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے چھالان کر سکتے ہیں تو بغیر ہیلمٹ کی بھی موٹرسائیکلوں کی چالان کریں ہم پیٹرول پمپ کے ساتھ لیٹر چسپا دیں گے لیکن کا رروائی ہم نہیں کر سکتے تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک نذیر احمد کرد کی جانب سے ایک لیٹر پیٹرول پمپ مالکان کو ارسال کر دیا کہ ہیلمٹ کے بغیر اب پیٹرول نہیں ملے گا تا ہم پیٹرول پمپ مالکان سے اس بارے رابطہ ہوا تو ان کا کہنا ہے کہ ہم ایس ایس پی ٹریفک کی جانب سے حالیہ لیٹر کے احکامات کو تسلیم نہیں کر تے اور نہ ہی یہ ہمارے دائرہ کار میں آتا ہے کہ موٹرسائیکل والوں کو پیٹرول نہیں ڈالیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس پہلے کوئٹہ شہر میں قائم ٹریفک سگنلز ٹھیک کرانے میں مدد کریں پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کے خلاف کا رروائی کریں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں