سہیل الرحمن بلوچ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فتح محمد خجک ڈپٹی کمشنر چاغی تعینات

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:56

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تقرری کے منتظر سہیل الرحمن بلوچ کو ڈائریکٹر جنرل ایکسائز جبکہ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز فتح محمد خجک کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر چاغی تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ممتاز علی کھیتران ڈپٹی سیکرٹری صحت کا تبادلہ کرکے انہیں ڈپٹی کمشنر مستونگ اور قائم علی لاشاری ڈپٹی کمشنر مستونگ کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں