کوئٹہ، طوغی روڈ مشن روڈ اور ملحقہ گلیوں میں سوئی سدرن گیس عملے نے چوری چھپے گیس کے درست میٹر اتار کر نئے میٹر لگا دیئے

منگل 15 جنوری 2019 23:39

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) طوغی روڈ مشن روڈ اور ملحقہ گلیوں میں سوئی سدرن گیس کے عملے نے چوری چھپے گیس کے درست میٹر اتار کر نئے میٹر لگا دیئے علاقہ مکنیوں کے استفسار پر عملہ تسلی بخش جواب نہ دے سکا گھر والوں کو اطلاع دئیے بغیر سوئی گیس کے عملے نے پرانے میٹر اتار کر نئے لگا دیئے اور چلے گئے شہریوں نے سدرن گیس کے اس اقدام کی شیدید مذمت کرتے ہوئے لزام لگایا ہے کہ پرانے میٹر بلکل ٹھیک چل رہے تھے ان کی جگہ سندھ اور پنجاب سے مسترد شدہ تیز رفتار میٹر لگادیئے گئے ہیں اعلی عدلیہ اس ظلم کا نوٹس لے تفصیلات کے مطابق منگل کی صبح سوئی سدرن گیس کے عملے نے طوغی روڈ، سیٹھ اعظم روڈ، امیر آباد، تیل گودام، مشن روڈ و ملحقہ گلیوں کے گھر کے گیس میٹر گھر والوں کو بتائے بغیر تبدیل کر دئے اس صورتحال پر علاقہ مکینوں میں شدید تشوش پھیل گئی اور انہوں نے سدرن گیس کے عملے سے میٹر تبدیل کرنے کی وجہ پتہ کی تو عملہ کوئی بھی اطمینان بخش جواب دینے میں نا کام رہا اور یہ کہہ کر جان چھٹرالی کے میٹر تبدیل کرنے کا آرڈر اوپر سے ملا ہے علاقہ مکنیوں نے بتایا گیس عملہ چوری چھپے میٹر تبدیل کر رہا ہے کیوں کے صبح کے وقت مرد گھروں میں موجود نہیں ہوتے عملہ گھر والوں کو بتائے بغیر میٹر تبدیل کر دیتے ہیںمکنیوں کے مطابق دو برس قبل بھی ان کے میٹر تبدیل کئے گئے تھے اور ان کے میٹر بلکل ٹھیک کام کر رہے تھے انہیں تبدیل کرنے کا کوئی جواز نہیں تھا انہوں نے الزام لگایا کے پرانے میٹر اتار کر انتہائی تیز چلنے والے میٹر لگائے گے ہیں اور یہ وہ میٹر ہیں جنہیں سندھ اور پنجاب میں مسترد کیا جا چکا ہے شہریوں نے اعلی عدلیہ اور وفاقی محتسب سے اپیل کی کے وہ اس ظم کا نوٹس لیں اور تیز رفتار میٹرز کو اتار کر دوبار پرانے میٹرز لگایں جائے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں