کوئٹہ: سرد ہوائوں کے چلنے سے سردی میں اضافہ ، گیس بندش سے گھروں کے چولہے ٹھنڈے

ہفتہ 19 جنوری 2019 21:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) کوئٹہ میں سرد ہوائوں کے چلنے سے سردی میں شدید اضافہ اور ساتھ ساتھ گھروں کے چولہے ٹھنڈے کوئٹہ کے علاقے کانسی روڈ ،شالدرہ،مری آباد،بلوچی اسٹریٹ،نواں کلی،سریاب موسیٰ کالونی،اوردیگر علاقوں میں سرشام ہی گیس غائب ہوجاتی ہے جس سے عوام شدید مشکلات میں مبتلا ہوتے ہیں گیس کے غائب ہوجانے سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید دشواری پیش آرہی ہے اور بچوں میں بیماریاں بھر نے لگی جس سے عوام ذہنی کوفت سے دوچار ہیں جبکہ دوسری جانب رات کو رات ہو 11بجتے ہی گیس غائب ہوجاتی ہے اور چند منٹ کے بعد واپس آنا شروع ہوجاتی ہے جس سے قیمتی جانیں ضائع ہونے اور حادثات پیش آسکتے ہیں حکام بالا سے سدرن گیس کمپنی کو اس جانب خصوصی توجہ دینے چاہیے اور عوام کو اس ذہنی کوفت سے نجات دلائی جائے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں