ْبلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ، عوام میں خوف وہراس پھیل گیا

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی ، رپورٹ

اتوار 17 فروری 2019 15:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2019ء) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہلکی نوعیت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، مختلف مقامات پر بوسیدہ املاک کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں تاہم ان سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2.9 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 12 کلومیٹر زیر زمین تھی جبکہ اس کا مرکز قلات سے 60 کلو میٹر جنوب مشرق میں تھا۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں