ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو بلوچستان آفس کے لان میں پودا لگایا

جمعرات 21 فروری 2019 17:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 فروری2019ء) ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو بلوچستان آفس کے لان میں پودا لگایا۔ چیف فورسٹ آفسیرنارتھ بلوچستان عبدالجبار، نیب کے تمام ونگز سربراہان بھی اس موقع پر موجود تھے۔شجر کاری مہم کے پہلے مرحلے میں نیب آفس کے احاطے میں میں1000درخت لگائے گئے جبکہ محکمہ جنگلات و حیوانات کی معاونت سے نیب رہائشی کالونی وآفیسر میس کے اطراف میں درخت لگائے جائیں گے جنکی دیکھ بھال متعلقہ ملازمین کے ساتھ ساتھ افسران کی بھی ذمہ داری ہو گی۔

ڈائر یکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عابد جاوید نے اس موقع پر کہا ہے درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے، ہمارا آنے والی نسلوں کے لئے سب سے بڑا تحفہ آلودگی سے پاک ماحول ہے ، موجودہ حکومت کی شجر کاری مہم انسانی بقاء اور شفاف ماحول کے لئے احسن اقدام ہے ،شجر کاری مہم میں ہر شخص بڑھ چڑھ کر حصہ لے، اگر حکومتی مشینری کے ساتھ ساتھ عوام بھی اس مہم میں معاون بن جائیں تو سر سبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی نیب بلوچستان نے کہا شجر کاری ایک قومی فریضہ ہے جسے ہر شخص قومی ذمہ داری سمجھتے ہوئے سر انجام دے تاکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو آلودگی سے پاک شفاف ماحول دے سکیں۔درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے جسکا ثواب تا قیامت لگانے والے کو ملتا رہیگا۔ اللہ کی طرف سے اس انعام کو مدِنظر رکھتے ہوئے ہر فرد کو کم از کم اپنی زندگی میں ایک درخت لگانا چاہئے تاکہ تا قیامت ثواب ملتا رہے۔ موجودہ حکومت کی شجر کاری مہم قابلِ تحسین اقدام ہے بلوچستان پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ ہے اگر حکومتی مشینری کے ساتھ ساتھ عوام بھی اس مہم میں معاون بن جائیں تو سر سبز پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں