دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ،کسی بھی مذہب میں انتہاء پسندی کی گنجائش نہیں ہے ،امبروز جان فرانسس

دہشت گردتنظیموں ،گروپوں کے اپنے ذاتی مفادات ہیں جو اس کیلئے بیگناہوں کا خون بہارہے ہیں،رہنماء بلوچستان عوامی پارٹی

پیر 18 مارچ 2019 17:54

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2019ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے اقلیتی رہنما سابق رکن صوبائی اسمبلی امبروز جان فرانسس نے نیوزی لینڈمیں مسلمانوں کی مساجد پرحملے کے دلخراش واقع کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے کسی بھی مذہب میں انتہاء پسندی کی گنجائش نہیں ہے ، دہشت گرد تنظیموں ،گروپوں کے اپنے ذاتی مفادات ہیں جو اس کیلئے بیگناہوں کا خون بہارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دنیا کے تمام مذاہب نے پیار ،محبت،امن سلامتی کا درس دیا ہے لیکن بدقسمتی سے عبارت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا سفاکیت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایسے مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہیں قرارواقعی سزادی جائے نیوزی لینڈ کے دلخراش واقعہ میں نشانہ بننے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کرتے ہیں اورانکے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں