ایرانی حکام نے عید نوروز کے موقع پر زیرو پوائنٹ گیٹ کو10دن کیلئے بند کر دیا، ذرائع

جمعرات 21 مارچ 2019 22:48

ایرانی حکام نے عید نوروز کے موقع پر زیرو پوائنٹ گیٹ کو10دن کیلئے بند کر دیا، ذرائع
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ایرانی حکام نے عید نوروز کے موقع پر زیرو پوائنٹ گیٹ کو10دن کیلئے بند کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایران میں عید نوروز کے تعطیلات 10 دن تک ہوں گی۔ اسی باعث ایرانی حکام نے دو طرفہ آمد رفت کے لیے مختص راہداری گیٹ کو بھی بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان اور ایران کے درمیان سرحد بند ہونے کے باعث تجارتی سرگرمیوں پر بھی اثرپڑے گا۔ دوسری جانب پاک فوج نے پاک ایران سرحدی علاقے میں گزشتہ شب انٹیلی جنس اطلاعات ملنے کے بعد آپریشن کیا تھا۔ اس آپریشن کے دوران ایران کے 4 مغوی ایرانی فوجی رہا کروا لیے گئے تھے۔ بعد ازاں ان فوجیوں کو ایرانی حکام کے حوالے بھی کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں