کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 21اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز

منگل 26 مارچ 2019 00:08

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 21اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ہے پاک افغان سرحد باب دوستی دروازے میں پولیو مہم کا غاز کیا گیا سرکاری حکام کے مطابق بچوں کے علاوہ بڑے عمر کے لوگوں کو پولیو کے قطرے پیلانے لازمی ہوگا باب دوستی کے راستے روزانہ بیس سے تیس ہزار افراد سفر کرتے ہیں ویکسین پیلانے کے بعد بڑے عمر کے افراد کو ایک سال کے لیے پیلے رنگ کا خصوصی کارڈ جاری کیا جائیگاآئندہ سے پاک افغان سرحد کراس کرنے والے افراد کو سفری دستاویزات کے ساتھ پولیو کارڈ بھی دکھانا لازمی ہوگا جبکہ کوئٹہ سمیت ، پشین، قلعہ عبداللہ میں پانچ روزہ پولیو مہم شروع ہو گئی انسداد پولیو مہم کے دوران 17 لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کر دیا گیا انسداد پولیو مہم میں 6 ہزار سے زائد ٹیمیں حصہ لے رہی ہے جن میں 5 ہزار 960 موبائل ٹیمیں، 488فکسڈ سائٹ،397 ٹرانزٹ پوائنٹس شامل ہیں

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں