پاکستان کی دفاع ہر پاکستانی پر لازم ہے ، مولانا عبدالحلیم

منگل 26 مارچ 2019 23:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی کونسل کے رکن مولانا عبدالحلیم نے قلعہ سیف اللہ کے علماء اور وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کہا پاکستان کی دفاع ہر پاکستانی پر لازم ہے لیکن پاکستان کے حکمرانوں اور ملک کو چلانے والے اداروں کو ملک کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے جیسے پہلے مشرقی پاکستان جدا ہوا آج تمام کفری ممالک کی نظریں پاکستان پر ہیں پاکستان کی ایٹمی طاقت برداشت نہیں ک سکتے ملک میں جید علماء کی قتل کفار پاکستان کی طاقت برادشت نہ ہونے کی وجہ سے ہوتا ہے ملک میں پیغمر کی شان میں گستاخی اور تحفظ ناموس رسالت ترمیم کی بات کرنے والے کفار کے ایجنٹ ہیں تحفظ ناموس رسالت کی دفاع پر مسلمان پر لازم ہیں کیونکہ ختم نبوت کی عقیدہ اسلام کی اہم جز ہے ساری برائی کاخاتمہ اسلامی نظام کے نفاز اور خارجی پالیسی کی تبدیلی پر مبنی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں