صوبائی حکومت سنجاوی کے 6شہید لیویز سپاہیوں کے المناک کی مکمل تحقیقات کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے،پشتونخواملی عوامی پارٹی

منگل 26 مارچ 2019 23:57

=کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی پریس ریلیز میں سنجاوی کے آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی جانب سے جاری احتجاج اور دھرنے کے ساتھ ساتھ ان کے مطالبات کی حمایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت سنجاوی کے 6شہید لیویز سپاہیوں کے المناک کی مکمل تحقیقات کیلئے فوری طور پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دے اور ضلعی ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر سنجاوی ، تحصیلدا ر سنجاوی اور ایس ایچ او سنجاوی کے خلاف فوری تادیبی کارروائی کی جائے اور علاقے میں مشکوک گاڑیوںمیں موجود افراد کو گرفتار کرکے حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں بیان میں کہا گیا ہے کہ درج بالا مطالبات سنجاوی کے تمام عوام کے مطالبات ہیں اور روزانہ سینکڑوں لوگ دھرنا دیکر پر امن احتجاج کررہے ہیں جبکہ مسلط صوبائی حکومت اور ان کے متعلقہ حکام ٹس سے مس نہیں ہورہے ہیںبلکہ دہشتگردی کے خاتمے ، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروںکے خلاف کارروائی کرنے کے تمام دعوے حقائق کے برعکس ہے ۔

(جاری ہے)

جو جنوبی پشتونخوا کے پر امن حالات کولاقانونیت اور بدامنی کے ذریعے خراب کرنیکی شعوری اور منصوبہ بند سازش کو ثابت کرتی ہے اور جو حالات کومزید بگاڑنے کے مترادف ہیںاور ایسا عوام دشمن پشتون دشمن طرز وفکر اور عوام دشمن پالیسیاں کسی صورت قابل قبول نہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ آل پارٹیز سنجاوی اور انجمن تاجران سنجاوی نے جس طرح اتحاد واتفاق قائم کرکے پر امن اور پر زور احتجاج شروع کیا ہے وہ قابل تحسین اور قابل تقلید ہے ۔

اور صوبائی حکومت کو فوری طور پر ان کے مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے ان پر عملدرآمد کے اقدامات کرنے چاہیے اور برسرزمین حقائق کو تسلیم کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کے شہادت میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کی گرفتاری ہر صورت یقینی بناکر انھیں قرار واقعی سزا دی جائے اور تمام حقائق عوام کے سامنے لائیں جائیں دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سینٹر عثمان خان کاکڑ ، صوبائی سیکرٹری عبدالرحیم زیارتوال ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ،علائوالدین کولکوال ، سردار حبیب الرحمن دمڑ،چیئرمین اللہ نور ، میروائس خان سمیت پارٹی کے دیگر رہنمائوں وکارکنوں نے وفود کی شکل میں سنجاوی میں شہید ہونیوالے لیویز سپاہیوں کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور خاندانوں سے دلی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے شہدا کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور کہا کہ پشتونخوامیپ ان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں