معصوم لوگوں کو قتل کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اورماڑہ میں بے گناہ افرادکا قتل قابل مذمت ہے،سردار اختر جان مینگل

جمعہ 19 اپریل 2019 00:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سرداراختر جان مینگل نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کو قتل کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا اورماڑہ میں بے گناہ افرادکا قتل قابل مذمت ہے بلوچستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں یہ بات انہوں نے جمعرات کو اپنے ایک مذمتی پیغام میں کہی سرداراختر جان مینگل نے کہا کہ اورماڑہ میں پیش آنے والے واقعہ پر افسوس ہے اس واقعہ میں ناقابل فراموش نقصان ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے سے کچھ بھی حاصل نہیں ہوگا نہ ہی ایسا کرنے سے کسی مخصوص ہدف کو حاصل کرنے میں مدد ملے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ جان کر افسوس ہوتا ہے کہ بلوچستان میں کوئی بھی محفوظ نہیں اورماڑہ واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں