کوسٹل ہائی وے کا واقعہ بلوچ روایات کے منافی ہے ،ایسے دالخراش واقعات بلوچستان کے مثبت روایات کے منافی اقدام ہے

صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے وہ انسانی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے،بلوچستان نیشنل پارٹی

جمعہ 19 اپریل 2019 00:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی مذمتی بیان میں مکران کوسٹل ہائی وے پر بے گناہ ‘ نہتے ‘ معصوم انسانوں کو قتل و غارت گری کا نشانہ بنانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کوسٹل ہائی وے کا واقعہ بلوچ روایات کے منافی ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اس انسانیت سوز واقعہ انسانی حقوق کی پامالی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بے گناہ ‘ نہتے جانوں کے ضیاع کی مذمت کی ہے ایسے دالخراش واقعات بلوچستان کے مثبت روایات کے منافی اقدام ہے صوبائی حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ انسانی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے اربوں روپے امن و امان کی بحالی اور انسانی جانوں کی حفاظت کیلئے مختص کئے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود ایسے واقعات کا رونما ہونا انتہائی افسوس ناک عمل ہے پارٹی نے ہمیشہ انسانی اقدار میں رہ کر جدوجہد کی ہے ظلم و زیادتی چاہئے کسی کے ساتھ ہو ہم نے ہمیشہ اسے نفرت کی نگاہ سے دیکھا ہے بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ فوری طور پر ایسے واقعات کے روک تھام کیلئے اقدامات کئے جائیں مگر صوبائی حکومت ناکام دکھائی دیتی ہے کوئٹہ اور اب کوسٹل ہائی وے پر واقعات کا رونما ہونے حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں