ماہ نور ایجو کیشن و یلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد

پیر 20 مئی 2019 21:06

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ماہ نور ایجو کیشن و یلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام نعت خوانی اور تقریری مقابلوں کا انعقاد گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جناح ٹاؤن میں ہوا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عبدالہادی کا کڑ تھے اس موقع پر چیئرمین بلوچستان کمیو نٹی ڈیو یلپمنٹ دین محمد بگٹی اور ڈائریکٹر یونیورسٹی کالج و اکیڈمی میر بہادر لانگو موجود تھے اس موقع پر مہمان خصوصی عبدالہادی کاکڑ نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متحرک معاشرے کو اس جیسی سر گرمیوں کی اشد ضرورت ہے اس قسم کے مقابلوں سے طلباء میں خود اعتمادی او ردیگر خصوصیات ابھر تی ہیں اس لیئے حکومت بلوچستان اس ضرورت کو سمجھتے ہوئے سالانہ بجٹ میں شعبہ تعلیم کے لئے خا طر خواہ اضافے کے ساتھ رقم مختص کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بلوچستان عوامی مسائل کوکم کرنے کے لئے پر عزم ہے اور یہ کہ خوشحالی کا دور بہت نزدیک ہے ۔ تقریب کے آخر میں مہمان خاص و دیگر مہمانان گرامی نے مقابلے میںجیتنے والی طالبات میں انعامات تقسیم کیے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں