ماہ صیام اخوت ،بھائی چارے ،یکجہتی اورانسانیت کا درس دیتاہے ،اللہ تعالیٰ کے مخصوص بندے اللہ تعالیٰ کے کلام کا فائدہ اُٹھاتے ہیں،

مساجد ،دفاتر،گھروں اورمحلوں کی سطح پر قرآن مجید کو سمجھنے کیلئے بھر پور اہتمام کریں، ممتاز عالم قاری نورمحمد

جمعرات 23 مئی 2019 17:18

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2019ء) ڈی ایس مسجد ریلوے کوئٹہ کے خطیب ممتاز عالم قاری نورمحمد کہاہے کہ ماہ صیام اخوت ،بھائی چارے ،یکجہتی اورانسانیت کا درس دیتاہے۔رمضان المبارک کاپہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اورتیسرا جنم کی آگ سے نجات کا ہے ۔ قرآن مجید کے مہینے نیکیوں کے موسم بہار سے بھر پورفائدہ اُٹھایاجائے ۔اللہ تعالیٰ کے مخصوص بندے اللہ تعالیٰ کے کلام کا فائدہ اُٹھاتے ہیں مساجد ،دفاتر،گھروں اورمحلوں کی سطح پر قرآن مجید کو سمجھنے کیلئے قرآن مجیدکے مہینے میں اس کا بھر پور اہتمام کریں۔

یہ بات انہوںنے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ قاری نورمحمد نے کہاکہ ماہ صیام نیکیوں کی بہار ہے اس لیے ناگزیر ہے کہ نوجوانوں سمیت معاشرے کے تمام طبقات کے لوگ روزے کی برکتوں فضیلتوں اورسعادتوں سے مستفید ہونے کیلئے قرآن پاک کی تلاوت اورنماز باجماعت پرتوجہ دیتے ہوئے اپنا زیادہ وقت تلاوت قرآن پاک اورذکر میں صرف کریں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ رمضان کے مہینے کاتقاضا ہے کہ ماہ صیام کے کے مقدس ایام میں نماز ،روزہ ،ذکروتلاوت ،صدقہ وخیرات اورتوبہ واستغفار کاخصوصی اہتمام کیا جائے۔

انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کامہینہ ہے۔ اس ماہ مقدس میں مسلمانوں پر اللہ تعالیٰ کی جانب سے نعمتوں اور برکتوں کی فراوانی ہوتی ہے ۔رمضان المبارک صبر و استقامت کا مہینہ ہے یہ وہ مہمان و بابرکت مہینہ ہے جو رواداری اور اخوت کا درس دیتا ہے ۔ضروری ہے کہ مسلمان اس ماہ مقدس کی نعمتوں اور برکتوں سے بھر پور فائدہ اٹھائیںا ور ایک دوسرے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کریں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں