ا*کوئٹہ :ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے بیچ کی پاسنگ آئوٹ

غ*میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 ایمبولینس سروس کے 30 اہلکاروں کو تربیت دی گئی

اتوار 12 مئی 2024 17:15

gکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2024ء) کوئٹہ کے شیخ محمد زید بن النہان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ایمرجنسی رسپانس ٹریننگ ورکشاپ کے دوسرے بیچ کی پاسنگ آؤٹ ہوئی،جس میں میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر 1122 ایمبولینس سروس کے 30 اہلکاروں کو تربیت دی گئی،اس تربیتی ورکشاپ میں اہلکاروں کو ایمرجنسی میں دل کی ایمرجنسی سے نبٹنے، انہیں سی پی آر دینے اور ہنگامی صورتحال میں ابتدائی طبعی امداد دینے کی تربیت دی گئی،یہ اہلکار بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں ہنگامی صورتحال میں طبعی امداد فراہم کرنگے،الحمدللہ شیخ محمد زید بن النہان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی، امراض قلب کے مریضوں کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے عوام کے خدمت کے لیے 1122 کے اہلکاروں کو دل کی ایمرجنسی سے نمٹنے کی تربیت بھی دی جا رہی ہی

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں