گوادر میں باڑ لگاکر شہری علاقے کو بند کرنے کا تاثر مسترد

گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان حکومت بلوچستان

اتوار 12 مئی 2024 14:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) حکومت بلوچستان نے گوادر میں باڑ لگا کر شہری علاقے کو بند کرنے کے تاثر کو مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت بلوچستان کے مطابق گوادر میں باڑ لگانے کا ایسا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں۔انہوں نے کہاکہ گوادر شہر کے گرد باڑ لگانے کی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں۔ترجمان حکومت بلوچستان نے کہاکہ سابق رکن صوبائی اسمبلی اور ایک تنظیم کی جانب سے کیا گیا دعوی بے بنیاد ہے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں