کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الفطر کے آمد کے ساتھ ہی بازاروں کی رونقیں بحال ہوگئیں

جمعرات 23 مئی 2019 21:33

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مئی2019ء) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عید الفطر کے آمد کے ساتھ ہی بازاروں کی رونقیں بحال ہوگئی افطاری کے بعد لوگ فیملی کے ہمراہ رات گئے تک شاپنگ کرنے میں مصروف ہوتے ہیں دکانداروں نے رش دیکھتے ہیں تمام اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا شہری عیدکی خریداری کرنے سے قاصر ہوگئے تفصیلاتت کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کئے مختلف علاقوں میں عید الفطر کے آمد کے ساتھ ہی بازاروں کی رنقیں بحال ہوگئیں کوئٹہ کے مختلف علاقوں ستار روڈ،پرنس روڈ،جناح روڈ،لیاقت بازار اور نواحی علاقوں میں شہریوں نے عید کی خریداری شروع کردی مارکیٹوں اور شاپنگ سینٹروں میں لوگوں کا رش دیکھنے میں آیا ہے دکانداروں نے جوتوں ،ریڈی میڈ گارمینٹس اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا جس کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے پولیس نے شہریوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی عید کی خریداری میں تیزی آنے کے بعد شہر میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوگیا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں