ھ* الخدمت فائونڈیشن کا آرفن کیئر پروگرام یتیموں کو سہارافراہم کررہا ہے ،اعجاز محبوب

اتوار 26 مئی 2019 21:15

9کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مئی2019ء) الخدمت فائونڈیشن کے صوبائی صدر جمیل احمدکرد،جنرل سیکرٹری اعجازمحبوب نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن کا آرفن کیئر پروگرام یتیموں کو سہارافراہم کرنے کا بہترین پراجیکٹ ہے یتیموں کی کفالت کرنے کیلئے مخیر حضرات جماعت اسلامی کا ساتھ دیں رمضان المبارک کے بابرکت لمحات میں انفاق فی سبیل اللہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہل خیر زکوٰة وصدقات الخدمت فائونڈیشن کو دیں ۔

ہم بہت جلد یتیم بچوں کی بہترین کفالت ،تربیت وتعلیم کیلئے آغوش سینٹر کوئٹہ میں بنائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگومیں کہی انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کا نام ہے بلوچستان بھر میں مختلف مقامات پر ہمارے مختلف پراجیکٹس چل رہے ہیں جس میں یتیموں کی کفالت ، بیوائوں ،طلباء کی خدمت ،پینے کے صاف پانی کی فراہمی سمیت غرباء ومساکین اور کم آمدنی والے افراد کی کفالت وخدمت کے پراجیکٹس شامل ہیں یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے کر رہے ہیں عصری تعلیمی اداروں کیساتھ مدارس ومساجد کی خدمت ،تعمیر ومرمت کاکام بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے عوام کو اللہ تعالیٰ نے ہنر وہمت اور جزبہ کیساتھ سرمایہ بھی دیا ہے ضرور اس امرکی ہے کہ اس سرمایہ میں اللہ کا حصہ ان کے غریب بندوں پر خرچ کرکے اللہ کی رضاوخوشنودی اورمساکین کو سہولت آسانی کی فراہمی پر خرچ کیا جائے الخدمت فائونڈیشن دیانت کاملک گیر بااعتماد نام بن گیاہے الخدمت فائونڈیشن کے تحت انشاء اللہ ملک بھر کی طرح بلوچستان وکوئٹہ میں بھی مستحق افرادکی مدد،بے سہاراکو سہارافراہم کرنے کیلئے کام کریں گے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مخیر حضرات تاجر برادری ومخیر حضرات الخدمت کا ساتھ دیں ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں