بلوچستان اسمبلی ملازمین کا مطالبات کے حق میں اسمبلی کی مین گیٹ پر دھرنا

ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بجٹ پیش نہیں ہونے دینگے ،دھمکی

منگل 18 جون 2019 22:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) بلوچستان اسمبلی کے ملازمین نے اپنے مطالبات کے حق میں اسمبلی کی مین گیٹ پر دھرنا دیا اور دھمکی دی ہے کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو بجٹ پیش نہیں ہونے دینگے تفصیلات کے مطابق بلوچستان اسمبلی سیکرٹریٹ ملازمین نے بونس کی حوالے سے اسمبلی کی مین گیٹ اور ایم پی اے ہاسٹل کے مین گیٹ پر ہاسٹل اسٹاف ایسو سی ایشن اور اسمبلی اسٹاف نے احتجاجی دھرنا دیا اور دونوں گیٹ کو بند کر کے مطالبہ کیا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو آج ہونے والے 2019-20کا بجٹ پیش نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ جس طرح سیکرٹریٹ ملازمین کو بونس کی تنخواہیں دی جاتی ہے اسی طرح اسمبلی ملازمین کو بھی بونس تنخواہ دی جائے ورنہ ہم سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہونگے۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں