محکمہ صحت اور حکومت صوبے بھر کے سینکڑوں فارماسسٹوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے اقدامات کرے،پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن

جمعرات 20 جون 2019 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جون2019ء) پشتونخوا اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے صوبائی سیکرٹری مالیات ملک عمر خان کاکر،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نصیر ننگیال،صوبائی ڈپٹی سیکرٹری محمود شیرانی نے اپنے بیان میں پشتون بلوچ صوبے کے سینکڑوں بے روزگار فارماسسٹوں کی جمہوری آئینی مطالبات ان کو روزگارکی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ صحت اور حکومتوقت کی ذمہ داری بنتی ہے بلکہ وہ صوبے بھر کے سینکڑوں فارماسسٹوں کو روزگارکی فراہمی کیلئے اقدامات کرے کیونکہ پشتون بلوچ صوبے کے تمام گریجویٹ فارماسسٹس عرصہ دراز سے احتجاج کریں اور بین الاقوامی ادارہ صحت کے مطابق گریجویٹ فارماسسٹس ہی مریضوں کیلئے ادویات لکھنے کی بجران ہے مگر بد قسمتی سے صوبے کے صحت کے محکمے میں ادویات کمپنیوں کے استحصالی ایجنڈوں اور حکومت کی غفلت کی وجہ سے صحت جیسے اہم شعبے میں فارماسسٹسوں کیلئے روزگار اور پروفیشنلز خدمات سرانجام دینے کیلئے کوئی منصوبہ نہین انہوں نے کہا کہ پشتون بلوچ صوبے کے دیگر پروفیشنلز کی طرح محکمہ صحت میں ہمارے بے روزگار گریجویٹ فارماسسٹس کیلئے اسامیوں کی فی الفوراعلان کر کے بیروزگاری کے خاتمے اور محکمہ صحت کو جدید اصولوں کے تحت چلانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں