کوئٹہ اور اردگردونواح میں بد ترین ٹریفک جام اسکول جانے والے بچوں اور مریضوں شدید مشکلا ت کا سامنا

پیر 15 جولائی 2019 22:43

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جولائی2019ء) کوئٹہ اور اردگردونواح میں بد ترین ٹریفک جام اسکول جانے والے بچوں اور مریضوں شدید مشکلا ت کا سامنا کرنا پڑا عسکری پارک کے قریب سڑک کی تعمیر کے باعث مین ایئر پورٹ روڈ بند ہونے سے لوگ گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک پھنس گئے متبادل راستہ نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اساتذہ کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ٹریفک پولیس اہلکار صرف تماشا کرتے رہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں شدید گرمی کے باعث بد ترین ٹریفک جام ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے عسکری پارک پر گزشتہ ایک ہفتے سے مین روڈ پر تعمیراتی کام شروع ہونے کے باعث شہر کا بڑا حصہ ٹریفک کے باعث جام ہوگیا ٹریفک معطل ہونے سے وی آئی پیزبھی مشکلات کا شکا ر رہیں اور ساتھ ہی اسکول آنے جانے والے بچوں،سرکاری ملازمین اور مریضوں کو بھی شدیدگرمی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ٹھیکیدار نے متبادل راستہ دینے کیلئے بھی کو انتظام نہیں کیا گیا تاہم ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی کوئی خاطرخواہ نظام نہیں کیاگیا شہری اپنے مدد آپ کے تحت ٹریفک نظام چلاتے رہیں اور کوئٹہ میں اساتذہ کے احتجاج کے باعث بھی شہر میں ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا لوگوں کو شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا ۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں