انجینئر ز کسی بھی ملک کی تعمیر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں

،ترقی کا پہیہ ان کی بدولت گھومتا ہے،سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل

جمعرات 18 جولائی 2019 23:44

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر اور سابق صوبائی وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ انجینئر ز کسی بھی ملک کی تعمیر میں ریڑھ کی ھڈی کی حثیت رکھتے ہیں اور ترقی کا پہیہ ان کی بدولت گھومتا ہے صوبائی حکومت بلاتاخیر احتجاج پر بیٹھے ہوئے انجینئر ز کے مطالبات حل کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ پریس کلب کے باہر قائم اانجینئرز گرینڈ الائینس بلوچستان کے احتجاجی کیمپ ودھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیاشیخ جعفر مندوخیل کو احتجاجی کیمپ میں الائنس کے رہنمائوں کی جانب سے اپنے مطالبات کے حق میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

جعفر مندوخیل نے انجینئرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنی جماعت پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کی جانب سے تمام ہڑتالی انجینئر ز کو اپنی بھرپور حمایت کی یقین دلاتا ہوںاور میں یہ کہتاہوں کہ انجینئرز کا اپنے آفس اور قلم کو چھوڑ کر کئی دنوں سے احتجاج اور دھرنے پر بیٹھنا اس بات کی غمازی کرتا ھے کہ صورتحال درست سمت میں نہیں جا رہی ہے حکومت کے لئے یہ المیہ ہے حکومت کو اس اہم ترین شعبہ سے وابستہ اس قومی اور قیمتی اثاثے کو احتجاج کرنے کا موقع ہی نہیں دیا جانا چائیے اور انکے مطالبات جو کہ میری نظر میں مکمل جائز ہیں انکو حل کردینا چائیے لہذا یہ حکومتی کمزوری ہے کہ آج قوم کے معمار انجینئر ز اپنے حق کے لئے احتجاج پر ہیں جعفر مندوخیل نے کہا کہ ہم حکومت سے کہتے ہیں کہ انجینئر ز کے لئے روزگار ٹیکنیکل الاونس سروس سٹریکچر فنکشنل اتھارٹی اور بی ڈی اے انجنئیرز کی ریگولائزیشن کے مطالبات بلاتاخیر تسلیم کریں کیونکہ جب ایک اہم شعبہ کے ماہرین بھی اجتجاج اور دھرنے پر آجائیں تو پھر آگے کیا بچ جاتا ہے یہ انتہائی رسوائی کا مقام ہے جعفر مندوخیل نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ آج ہر طرف احتجاج اور مطالبات کے لئے مختلف طبقے دھرنے دے رہے ہیں اس پر ہمیں سوچنا ھوگا کہ آخرہم کس طرف جارہے ہیں اور ہم عقل سے کب کام لینگے۔

(جاری ہے)

جعفر مندوخیل نے کہا کہ میںہمیشہ حکومت میں رہتے ہوئے بھی سرکاری اداروں کے ملازمین کا بھرپور ساتھ دیا اور ان کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے اور آج بھی میں انجینئرز سمیت تمام ملازمین کے ساتھ ہوں۔

کوئٹہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں